انگلینڈ اور آسٹریلیا ویمنز کے مابین واحد ٹیسٹ آج شروع ہوگا

انگلینڈ اور آسٹریلیا ویمنز کے مابین واحد ٹیسٹ آج شروع ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کانٹربری( نیٹ نیوز)ویمنز ایشز، انگلینڈ اور آسٹریلیا کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے مابین واحد ٹیسٹ آج کانٹربری میں شروع ہوگا۔ مہمان ٹیم آسٹریلیا اس سے قبل تین ون ڈے میچوں کی سیریز 2-1 سے جیت چکی ہے۔ واحد ٹیسٹ کے بعد انگلینڈ اور آسٹریلیا کے مابین تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی، سیریز کا پہلا ٹی 20 میچ 26 اگست، دوسرا 28 اگست جبکہ تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ 31 اگست کو کھیلا جائے گا۔