نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی 14 اگست کو کھیلاجائیگا

نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی 14 اگست کو کھیلاجائیگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈربن ( نیٹ نیوز )زمبابوے کے خلاف سیریز مکمل کرنے کے بعد نیوزی لینڈ اب جنوبی افریقہ کے مد مقابل ہوگی ۔اس سیریز کی میزبانی جنوبی افریقہ کررہاہے ۔ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے مابین پہلے مرحلے میں ٹوئنٹی 20میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی ۔ پہلا ٹوئنٹی 20 میچ 14 اگست کو کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور آخری ٹوئنٹی20میچ 16 اگست کو کھیلا جائے گاپہلا ایک روزہ میچ 19 اگست کو کھیلا جائے گا۔
جبکہ دوسرا ایک روزہ میچ 23 اگست کو کھیلا جائے گا۔سیریز کا پہلا ٹوئنٹی 20 ، پہلاایک روزہ اور آخری ایک روزہ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہونگے ۔