کوچ ڈیرن لیمن کو عہدے سے برخاست نہیں کیا جائیگا،جیمز سدر لینڈ

کوچ ڈیرن لیمن کو عہدے سے برخاست نہیں کیا جائیگا،جیمز سدر لینڈ

  

میلبرن( نیٹ نیوز)کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو جیمز سدر لینڈ نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز ہارنے کے باوجود کرکٹ ٹیم کے کوچ ڈیرن لیمن کو ان کے عہدے سے برخاست نہیں کیا جائے گا۔ ٹیم کی بیرونِ ملک کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ اب ہم ہر سیریز کے بعد ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔ اگر ہم کرکٹ کی دنیا کی سب سے بہترین ٹیم بننا چاہتے ہیں اور اس کے لیے ہمیں بیرونِ ملک بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہو گا میڈیا سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بیرون ملک جا کر کرکٹ کھیلنا آسان نہیں ہوتا لیکن یہ ایک ایسی چیز ہے جو ہمیں بہتر کرنا ہو گی۔جیمز سدر لینڈ کے مطابق ہم کرکٹ کی دنیا کی سب سے بہترین ٹیم بننا چاہتے ہیں اور اس کے لیے ہمیں بیرونِ ملک بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو جیمز سدر لینڈ نے سٹیون سمتھ کو مائیکل کلارک کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیے جانے کا بھی دفاع کیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -