السٹر کک کو لمبے عرصے تک انگلینڈ ٹیم کا کپتان دیکھنا چاہتا ہوں ٗ جوئے روٹ
لندن ( نیٹ نیوز) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے باؤلر جوئی روٹ نے کہاہے کہ وہ السٹر کک کو لمبے عرصے تک انگلینڈ ٹیم کا کپتان دیکھنا چاہتے ہیں۔ ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب انگلینڈ نے ایشز سیریز میں آسٹریلیا کو شکست دی ہے ۔ غیر ملکی میڈیا پر یہ خبریں گردش میں ہیں کہ ایشز سیریز کے بعد انگلینڈ ٹیم کے کپتان السٹر کک اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے ۔ ایک غیر ملکی ٹی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے جوئی روٹ نے کہاکہ السٹر کک ایک بہترین کپتان ہیں ان کی ٹیم کو ضرورت ہے ۔