گلوکارہ شفق علی برطانیہ میں فن کا مظاہرہ کرنے میں مصروف

گلوکارہ شفق علی برطانیہ میں فن کا مظاہرہ کرنے میں مصروف

  

لاہور(فلم رپورٹر)گلوکارہ شفق علی برطانیہ کے دورے پر ہیں وہ وہاں برطانیہ کے مختلف شہروں میں میوزیکل شوز میں پرفارم کر رہی ہیں۔ شفق علی نے بتایا کہ برطانیہ میں ان کے بہت سے فینز ہیں ۔وہ اگست کے آخر میں پاکستان واپس آ کر اپنی نئی ویڈیو البم کی تیاریاں کریں گی۔ انہوں نے اس البم میں اپنے پرستاروں کی خواہشات کو مد نظر رکھا ہے۔گلوکارہ نے بتایا کہ وہ اس وقت دو فلموں کے گانے گا رہی ہیں۔ ان کو کبھی بھی کسی فلم پروڈیوسر نے فحش گانا گانے کے لئے نہیں کہا ۔ ماضی میں ایسا ہوتا تھا لیکن اب یہ ماحول بالکل ختم ہوچکا ہے۔کچھ گلوکاراوں نے اس طرح کے گانے گائے ہیں۔کیا ہوا؟۔۔۔ان کو عوام نے مسترد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے پاکستانی ہونے پر فخر ہے۔وہی کام کروں گی جس میں میری اور میرے ملک کی عزت ہوگی۔

پوری دنیا میں پرفارم کر چکی ہوں۔

مزید :

کلچر -