لاہورآرٹس کونسل کی یوم آزادی کو قومی جوش و خروش سے منانے کیلئے تیاریاں

لاہورآرٹس کونسل کی یوم آزادی کو قومی جوش و خروش سے منانے کیلئے تیاریاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)لاہورآرٹس کونسل (الحمراء )نے 14اگست (یوم آزادی) کے دن کو قومی جوش و خروش سے منانے کے لئے بھرپورتیاریاں کی جاتی ہیں۔ اس سلسلے میں الحمراء آرٹس کونسل میں 14اگست کے دن کا آغاز ملک کی ترقی کی دعائیہ تقریب سے ہوگا،جس میں پرچم کشائی بھی ہوگی، قو می ترانہ پیش کیاجائے گا، شمعیں روشن کی جائیں گی، جھنڈے بھی آویزاں کئے جائیں گے، بچوں میں ملی ترانوں اور مصوری کا مقابلہ منعقد کیا جائے گاواضح رہے اس سال ان تمام تقریبات کو پاکستان آرمی کے کامیاب آپریشن ضرب عضب سے منسوب کیا جائے گااور ان تمام شہدا کو سلام پیش کیا جائے گا جنہوں نے اپنے وطن پر اپنی جانیں قربان کرنے میں دریغ نہیں کیا۔ ہماری آزادی ان شہداء اورغازیوں کی بدولت قائم و دائم ہے اور ہمیں ان پر فخر ہے۔

مزید :

کلچر -