گلوکار ندیم عباس لونے والا رواں سال شادی کرلینگے

گلوکار ندیم عباس لونے والا رواں سال شادی کرلینگے
گلوکار ندیم عباس لونے والا رواں سال شادی کرلینگے

  

لاہور(فلم رپورٹر)گلوکار ندیم عباس لونے والا رواں سال شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ معلوم ہوا ہے کہ ندیم عباس لونے والا کیلئے ان کے خاندان والوں نے ایک لڑکی تلاش کر لی ہے جس کے ساتھ ان کی شادی طے کی گئی ہے۔ ندیم عباس لونے والا نے فوک گیت ’’ بسم اللہ کراں‘‘ سے راتوں رات شہرت حاصل کی تھی اور ان کے اس گیت نے بہت زیادہ شہرت حاصل کی تھی اور آج بھی یہ گیت عوام میں مقبولیت حاصل کئے ہوئے ہیں ۔ آج کل کے ان کے گائے دو گیت ’’ گڈی توں منگا دے‘‘ اور ’’ ڈھولا سانوں پیار دے نشیے تے لا کہ‘‘ بہت مقبول ہیں جنہیں عوام بہت زیادہ پسند کررہے ہیں وہ اسی ماہ امریکا کے ٹور پر بھی جارہے ہیں۔

مزید :

کلچر -