گلوکارہ سائرہ نسیم چھٹیاں منانے آئندہ ماہ امریکا جائیں گی

گلوکارہ سائرہ نسیم چھٹیاں منانے آئندہ ماہ امریکا جائیں گی
گلوکارہ سائرہ نسیم چھٹیاں منانے آئندہ ماہ امریکا جائیں گی

  

لاہور(فلم رپورٹر)گلوکارہ سائرہ نسیم آئندہ ماہ امریکا میں چھٹیاں منانے جائیں گی۔ گلوکارہ نے بتایا کہ وہ امریکا میں اپنے بھائی اور بھابھی سے ملنے جا رہی ہیں اور ہر سال وہ ایک بار ضرور امریکا میں ان سے ملنے جاتی ہیں۔ سائرہ نسیم نے مزید بتایا کہ ان کو ایک ڈائریکٹر کی جانب سے ایک بار پھر سے فلم میں کام کرنے کی پیشکش کی گئی ہے لیکن انہوں نے ایک بار پھر سے فلم میں کام کرنے سے معذرت کر لی۔ سائرہ نسیم نے کہا کہ ڈائریکٹر سید نور نے ان کو بہت سال پہلے فلم میں اداکاری کی پیشکش کی تھی لیکن اس وقت بھی انہوں نے ان سے معذرت کر لی تھی۔ میں جانتی ہوں کہ میں شوبز میں ہوں لیکن میرا صرف اور صرف گائیکی کرنے کا شوق ہے ۔ اداکاری کرنے کا نہیں۔ سائرہ نسیم نے ہنستے ہوئے کہا کہ اگر میں پہلے ہی سید نور صاحب کی بات مان لیتی تو شائد بہت سی ہیروئنزگھروں میں بیٹھ جاتیں۔ مجھے صرف گانا آتا ہے اس کے سوا کچھ نہیں ۔ سائرہ نسیم نے کہا کہ ہماری انڈسٹری کا مستقبل بہت روشن ہونے والا ہے۔

انہوں نے بھی فلموں کے گیت گائے ہیں۔گلوکارہ سائرہ نسیم نے کہا کہ فنکار سے اس کے فنی معاملات پر زیادہ سوالات کئے جائیں۔ کسی بھی فنکار کی ذاتی زندگی کو موضوع نہیں بنانا چاہیے۔

مزید :

کلچر -