بجلی کی طلب پوری کرنے کیلئے منصوبوں کی رفتار بڑھائی جائے

بجلی کی طلب پوری کرنے کیلئے منصوبوں کی رفتار بڑھائی جائے

  

کراچی(اکنامک رپورٹر)پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچوئلز فورم کے صدر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ بجلی کے شعبے کی بحالی کیلئے ہنگامی اقدامات کئے جائیں تاکہ عوام اور معیشت کو مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ملک میں اس وقت بجلی کی پیداواری استعداد ساڑھے تئیس ہزار میگاواٹ ہے جبکہ بمشکل بارہ ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے جو طلب سے چارسے پانچ ہزار میگاواٹ کم ہے جسے بڑھانے کیلئے سسٹم کی استعداد کو بہتر بنانا ہو گا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہنگامی اقدامات نہ کئے گئے تو اگلے پانچ سال میں طلب 35 ہزار میگاواٹ یا موجودہ پیداوار سے دو سو فیصد زیادہ ہو جائے گی جسے پورا کرناناممکن ہو گا۔میاں زاہد حسین نے کہا کہ جنوبی ایشیاء میں پاکستان موسمیاتی تبدیلی اور عوام کی شہروں کی جانب نقل مکانی میں سب سے آگے ہے ۔

جس سے نہ صرف انفراسٹرکچر پر دباؤ بڑھ رہا ہے بلکہ بجلی کی طلب بھی بڑھ رہی ہے جس سے نمٹنے کیلئے جامع پالیسی اور زیر تعمیر منصوبوں کی رفتار بڑھانے کی ضرورت ہے۔

مزید :

کامرس -