فرح انور امریکا میں پرفارمنس کیساتھ سیرو تفریح کرنے میں مصروف

فرح انور امریکا میں پرفارمنس کیساتھ سیرو تفریح کرنے میں مصروف
فرح انور امریکا میں پرفارمنس کیساتھ سیرو تفریح کرنے میں مصروف

  

لاہور(فلم رپورٹر)گلوکارہ فرح انور امریکا کی مختلف ریاستوں میں پرفارمنس کے ساتھ ساتھ سیرو تفریح کرنے میں بھی مصروف ہیں۔ اس دوران فرح انور وہاں پر اپنے گائے فلمی ایک دو گیتوں کے علاوہ میڈم نور جہاں سمیت دیگر گلوکاروں کے گائے گیتوں کو گا کر خوب داد وصول کرتی ہیں۔ حال ہی میں فرح انور نے گلوکار صائمہ جہاں کے فلم ’’ ظل شاہ‘‘ میں گائے گیت ’’ پپلاں دی چھاوے‘‘ گا کر بہت شہرت حاصل کی۔ اس گیت کو فلم میں صائمہ جہاں اور توصیف ڈار نے کیا خوب گایا ہے۔ فرح انورنے اس گانے کی اپنی ہی ویڈیو کسی سے اجازت لئے بغیر بھی بنا لی ہے جسے سوشل میڈیا پر بھی ڈال دیا گیا ہے۔ گلو کارہ کی اس حرکت پر صائمہ جہاں بہت نالاں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ فرح انور کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہیں۔ فرح انور نے فلم ’’ ورثا‘‘ کے گیت ’’ میں تینوں سمجھاواں کی ‘‘ گلوکار راحت فتح علی خان کے ساتھ گا کر راتوں رات شہرت حاصل کی تھی۔فرح انور آج کل دوسرے گلوکاروں کے گائے گیتوں کو گا کر سوشل میڈیا پر اس کی تشہیر کر رہی ہیں۔ فرح انور کے اس اقدام پر جہاں صائمہ جہاں آواز اٹھا رہی ہیں۔ وہیں پر شوبز حلقوں نے بھی کہا ہے کہ فرح انور کو اگر اس طرح گیت گانے ہیں تو وہ اپنے سینئر سے پہلے اس کی اجازت لیں۔ ملکہ ترنم نور جہاں کے گیت آج تک ان کے جونیئر گا کر اپنی روزی روٹی کما رہے ہیں۔ ملکہ ترنم نور جہاں نے اپنی زندگی میں کسی کو اپنے گانے گانے کی اجازت کبھی نہیں دی تھی لیکن جب آخری دنوں میں ملکہ ترنم نور جہاں کم فلمی گانے گاتی تھیں تو انہوں نے کسی گلوکار کو اپنے گانے گانے سے منع بھی نہیں کیا تھا۔

مزید :

کلچر -