’’بے قدرا‘‘فیم حسن حیات خان کی نجی ٹی وی شو میں شاندار پرفارمنس
لاہور(فلم رپورٹر)’’بے قدرا‘‘فیم حسن حیات خان نے نجی ٹی وی کی سالگرہ کے موقع پر منعقد ہونے والے میوزیکل شو میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا اور تقریب میں شریک مہمانوں سے خوب داد وصول کی۔رات دیر گئے تک جاری رہنے والے اس میوزیکل پروگرام میں ملک کے معروف بینڈ ’’سیج‘‘نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور پرستاروں سے داد وصول کی۔’’سیج دی بینڈ‘‘کے لیڈ ووکلسٹ جنید یونس جب اپنے مخصوص انداز میں پرفارم کرتے ہیں تو لوگوں کو جھومنے پر مجبور کردیتے ہیں۔یاد رہے کہ حسن حیات خان کو 2014میں اپنے شہرہ آفاق گیت ’’بے قدرا‘‘سے غیر معمولی شہرت حاصل ہوئی تھی۔اس گیت کی ویڈیو کو فرقان خان نے ڈائریکٹ کیا ہے ۔
ور یہ ماہ رواں میں مختلف چینلز سے آن ائیر ہوگی۔