سیکیوریٹرز اینڈ ایکسچینج کمیشن میں 386نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن

سیکیوریٹرز اینڈ ایکسچینج کمیشن میں 386نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن

  

اسلام آباد (اے پی پی) سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے جولائی میں تین سو چھیاسی نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن کی ، یہ تعداد گزشتہ سال کی نسبت 11فیصد زیادہ ہے۔جولائی میں رجسٹریشن حاصل کرنے والی کمپنیوں میں چھیاسی فی صد پرائیویٹ لمیٹڈ، نو فی صد سنگل ممبرجبکہ باقی پانچ فیصد پبلک ان لسٹڈ ، غیر منافع بخش ایسوسی ایشن اور ٹریڈنگ کمپنیاں شامل ہیں۔ ایس ای سی پی کے مطابق جولائی میں سب سے زیادہ کمپنیاں خدمات کے شعبے میں رجسٹرڈ ہوئیں جن کی تعداداٹھاون ہے, اڑتالیس کمپنیا ں ٹریڈنگ کے شعبے میں، انفارمیشن ٹیکنالوجی میں اڑتیس ، تعمیر ات کے شعبے میں چھبیس ،سیاحت کے شعبے میں ستائیس, انجیئرنگ کے شعبے میں چودہ ،کارپوریٹ ایگریکلچر فارمنگ میں تیرہ, ٹیکسٹائیل کے شعبے میں بارہ ، تعلیم اور کمیونیکیشن ہر ایک شعبے میں گیارہ،پاور جنریشن میں دس کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔ اس دوران چار غیر ملکی کمپنیوں نے کراچی، اسلام آباداور لاہور سے رجسٹریشن حاصل کی۔ اس مہینے بیس نئی کمپنیوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی ، ان سرمایہ کاروں کا تعلق افغانستان، آسٹریلیا، چین، جرمنی ،انڈونیشیا، اٹلی ، لیبیا، نیوزی لینڈ، ناروے، قطر، سنگاپور، جنوبی کوریا، تیونس، برطانیہ اورامریکہ سے ہے ۔یہ کمپنیز کھانے اور مشروبات ، تعمیر، ٹریڈنگ اور ٹرانسپورٹ، کمیونیکیشن ،پاور جنریشن، رئیل اسٹیٹ، انفارمیشن ٹیکنالوجی،اورخدمات کے شعبے سے تعلق رکھتی ہیں۔ سب سے زیادہ رجسٹریشن کمپنی رجسٹریشن آفس لاہور میں ہوئی جہاں سے 136کمپنیوں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ اسلام آباد اورکراچی میں بالترتیب 106 اور 86 کمپنیوں نے رجسٹریشن حاصل کی۔

مزید :

کامرس -