ایشیاء موسمیاتی تبدیلیوں کا سب سے پہلا شکار ہوتا ہے: اے ڈی بی

ایشیاء موسمیاتی تبدیلیوں کا سب سے پہلا شکار ہوتا ہے: اے ڈی بی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (اے پی پی) ایشیائی ترقیاتی بینک( اے ڈی بی) کے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلی آبی وسائل پر برائے راست اثر انداز ہوتی ہے جس سے آبی نظام بے قاعدگی کا شکار ہو جاتا ہے۔ اے ڈی بی کی حالیہ رپورٹ کے مطابق موسمیاتی تغیر سے ایشیاء اور بحرالکاہل کا خطہ زیادہ متاثر ہوتا ہے جس کے آبی وسائل پر موسمیاتی تبدیلی کے اثرات زیادہ ہیں۔ دنیا بھر میں ایک ارب 10 کروڑ افراد کو پینے کے صاف پانی تک رسائی نہیں جس میں 70فیصد کا تعلق ایشیاء اور بحر الکاہل کے خطے سے ہے۔ رپورٹ کے مطابق موسمیاتی تبدیلی کا سب سے پہلا شکار ایشیاء ہوتا ہے۔ تجزیہ کاروں کا مزید کہنا ہے کہ سال 2030ء تک صنعتی شعبہ کیلئے پانی کی مانگ میں 65 فیصد اضافہ ہو جائے گا جبکہ روز مرہ ضرورت اور زرعی شعبہ کیلئے بھی پانی کی طلب میں مجموعی طور پر 35 فیصد اضافے کے امکانات ہیں۔
رپورٹ میں مزید بتایا ہے کہ پانی کی قدر وقیمت کو جانتے ہوئے پانی کے وسائل کو ترقی دینا اشد ضرورت ہے۔

مزید :

کامرس -