پاک روس ایل این جی ٹرمینل معاہدے کی روسی کابینہ نے منظوری دیدی

پاک روس ایل این جی ٹرمینل معاہدے کی روسی کابینہ نے منظوری دیدی

  

ماسکو228 اسلام آباد(آن لائن) پاکستان اور روس کے مابین ایل این جی ٹرمینل کی تعمیر کے معاہدے کی روسی کابینہ نے منظوری دے دی۔ دسمبر 2014ء میں دونوں ملکوں کی کمپنیوں کے درمیان معاہدہ ہوا تھا جس کے تحت روسی ٹیکنالوجی سازو سامان اور مشینری کیلئے استعمال ہوگی جبکہ پاکستان منصوبے کیلئے جگہ فراہم کرے گا۔ معاہدہ 25سال کیلئے ہوگا۔ پاکستان میں 2 ارب ڈالر سرمایہ کاری ہوگی۔ علاوہ ازیں رواں ماہ کے آخری ہفتے قطر اور پاکستان میں ایل این جی درآمد کے معاہدے کا امکان ہے۔ معاہدے کے تحت پاکستان پہلے سال قطر سے یومیہ 20 کروڑ مکعب فٹ گیس خریدے گا۔ دوسرے سال 40 کروڑ مکعب فٹ یومیہ ہو جائے گی۔ معاہدہ پی ایس او اور قطر گیس کے درمیان ہوگا۔ ایل این جی کی ادائیگی 5 روز بعد کرنا ہوگی۔

مزید :

کامرس -