ایف سی سی آئی کے الیکشن کمیشن کا اجلاس
فیصل آباد (بیورورپورٹ) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے الیکشن کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا جس میں تینوں ممبران شاہد احمد شیخ، چوہدری محمد بوٹا اور حاجی محمد سلیم نے شرکت کی۔ اجلاس میں چیمبر کے 2015-16 کے انتخابات کے سلسلہ میں اب تک ہونے والے انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا کہ الیکشن کمیشن انتہائی ذمہ داری اور غیر جانبداری سے اپنے فرائض سر انجام دے رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ انتخابی فہرستوں پر کوئی اعتراض داخل نہیں کیا گیا۔ الیکشن کمیشن کے سینئر رکن شاہد احمد شیخ نے بتایا کہ ان انتخابی فہرستوں کو حتمی قرار دے دیا گیا ہے جن کو انتخابی شیڈول کے مطابق 22 اگست 2015 ء کوچیمبر کے نوٹس بورڈ پر آویزاں کر دیا جائیگا۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ چیمبر کے انتخابات کو مکمل طور پر آزادانہ اور غیر جانبدارانہ ماحول میں مکمل کیا جائیگا۔