مندے کا رجحان‘ انڈیکس بیک وقت 2نفسیاتی حدیں گر گیا

مندے کا رجحان‘ انڈیکس بیک وقت 2نفسیاتی حدیں گر گیا

  

کراچی (اکنامک رپورٹر)کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز اتارچڑھاؤ کے بعد مندی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس کی 36200اور 36100کی نفسیاتی حدیں سے بیک وقت گرگئیں ۔سرمایہ کاری مالیت میں32ارب48کروڑ روپے سے زائد کی کمی، کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت9.10فیصدکم جبکہ54.18فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی۔ حکومتی مالیاتی اداروں،مقامی بروکریج ہاؤسز اور دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے بینکنگ،ٹیلی کام،توانائی اور فرٹیلائزر سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ۔ ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100 انڈیکس 36333پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا۔تاہم فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کے ایس ای 100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکا اور تیزی کے اثرات زائل ہوگئے ۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس137.96پوائنٹس کمی سے 36084.67 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مجموعی طور پر 382 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے 146 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ207کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ29کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا ۔سرمایہ کاری مالیت میں 32 ارب 48 کروڑ 47 لاکھ 99ہزار769روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر 77 کھرب 84ارب29 کروڑ49 لاکھ 19 ہزار 637 روپے ہوگئی ۔

پیر کو مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیاں26کروڑ46لاکھ48ہزار750شیئرز رہیں جو جمعہ کے مقابلے میں2کروڑ64لاکھ97ہزار620 شیئرزکم ہیں ،قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے ہینو پاک موٹرزکے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت59.97روپے اضافے سے1259.50روپے اورکولگیٹ پامولو کے حصص کی قیمت45.42روپے اضافے سے1495.42روپے ہوگئی ۔نمایاں کمی یونی لیور فوڈز کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ،جس کے حصص کی قیمت70.00روپے کمی سے8500.00جبکہ مری بریوری کے حصص کی قیمت31.67روپے کمی سے935.00روپے ہوگئی ۔پیر کو سلک بینک کی سرگرمیاں1کروڑ94لاکھ62ہزار شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت2پیسے کمی سے22پیسے جبکہ پی آئی اے سی اے کی سرگرمیاں1کروڑ58لاکھ81ہزار500 شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت65پیسے اضافے سے11.87روپے ہوگئی ۔ کے ایس ای 30انڈیکس95.61پوائنٹس کمی سے 22336.15پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس137.95پوائنٹس کمی سے 60013.84جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس94.11پوائنٹس کمی سے 25141.86پر بند ہوا ۔

مزید :

کامرس -