لاہور سٹاک مارکیٹ

لاہور سٹاک مارکیٹ

  

 لاہور (کامرس رپورٹر )لاہو ر سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ملا جلا رجحان رہا ۔ ایل ایس ای25 انڈیکس4.21پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ 6308.65 پربندہوا ۔ مجموعی طورپر 83 کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہو ا۔19کمپنیوں کے حصص میں اضافہ20کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ44 کمپنیوں کے حصص میں استحکا م رہا ۔مارکیٹ میں کل18 لاکھ94 ہزار600 حصص کا کاروبارہوا ۔مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میں سلک بنک لمیٹڈ (لیٹر آف رائٹ )کے8 لاکھ31 ہزارحصص کاکاروبار ہوا۔

۔ پیس پاکستان لمیٹڈ کے1لاکھ50 ہزارحصص۔ جبکہ سلک بنک لمیٹڈ کے1 لاکھ33 ہزار حصص فروختہوئے ۔سب سے زیادہ اضافہ اینگرو کارپوریشن لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت9.62 پیسے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی ماری پٹرولیئم کمپنی لمیٹڈ جس کی قیمت8.00روپے کم ہو گئی۔

مزید :

کامرس -