موجودہ حکومت ایک بار پھر انتقامی کارروائیوں پر اتر آئی،عبدالقادر شاہین

موجودہ حکومت ایک بار پھر انتقامی کارروائیوں پر اتر آئی،عبدالقادر شاہین

  

لاہور( نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن و صوبائی سیکرٹری فنانس پنجاب اورنگزیب برکی ،فیڈرل کونسل کے رکن عبدالقادر شاہین ،اور پیپلز لیبر بیورو پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات محمد سلیم مغل نے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن سابق صدر و اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی قاسم ضیا اور پیپلز پارٹی کے سینیٹر سیف اللّٰہ کے بیٹے شوکت اللّٰہ کی من گھڑت بے بنیاد مقدمات میں گزفتاریوں کی شدیدمذمت کرتے ہوئے انکی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت ماضی سے سبق حاصل کرنے کی بجائے ایک بار پھر سیاسی انتقامی کارروائیوں پر اترآئی ہے جو سندھ کے بعد اب پنجاب میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف نیب اور ایف آئی اے کو استعمال کر کے ملک کے امن کو خراب کرنا چاہتی ہے ، انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی چشم پوشی اور انتقامی سیاسی روش نے قومی مفادات کو داؤ پر لگا دیا ہے ،ہم ان پر واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ پنجاب مسلم لیگ (ن) کی ملکیت نہیں پیپلز پارٹی وفاق کی علامت اور جمہوریت کی بانی جماعت ہے جو ملک کے اندر جمہوریت کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے اسے کمزور سمجھنے والے غلط فہمی کا شکار ہیں قربانیاں دینے والے مخلص کارکن ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں جنہیں کسی صورت نظر انذاز نہیں کیا جاسکتا ،تاریخ گواہ ہے کہ جو بھی پیپلز پارٹی کو چھوڑ کر گیا وہ پھر اپنا وجود قائم نہ رکھ سکا پیپلز پارٹی کا مستقبل روشن ہے مخالفین پارٹی کے اندر ہوں یا باہر آئندہ بھی اپنے مزموم مقاصدکی تکمیل میں بری طرح ناکام رہیں گے ،پیپلز پارٹی کی سیاتی بصیرت اور مفاہمتی پالیسی کی وجہ سے آج ملک میں جمہوریت کا سورج عروج پر ہے اور انشاء اللّٰہ جمہوریت کا یہ سورج تاقیامت چمکتا رہے گا ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -