سانحہ قصو ر سے متاثرہ بچوں اور والدین کو تحفظ دیا جائے،قاری زواربہادر

سانحہ قصو ر سے متاثرہ بچوں اور والدین کو تحفظ دیا جائے،قاری زواربہادر

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) جمعیت علماء پاکستان پنجاب کے صدر علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہے کہ سانحہ قصور انسانیت کے چہرے پر بدنما داغ اور مملکت خدا داد پاکستان کے حکمرانوں کے ماتھے پر کلنک کا ٹیکہ ہے ۔اس خبر سے ہر شہری افسردہ اور پریشان ہے معصوم بچوں اور نوجوانوں کے ساتھ انسانیت سوزسلوک دیکھ کر روح کانپ اٹھتی ہے انہوں نے کہا کہ اس خبر میں انتہائی افسوناک بات یہ ہے کہ اس واقعے میں عدالتی اہلکار اور دیگر سرکاری محکموں کے افراد ملوث ہیں ۔ایسے میں پاکستانی شہری عدم تحفظ کا شکار ہو کر رہ گیاہے انہوں نے کہاکہ متاثرہ والدین اور بچوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے اور اس گھناؤنے جرم میں تمام بااثر افراد کو فوری گرفتار کیا جائے اور مجرموں کے سپیڈی ٹرائل کے ذریعے جلد ازجلد سرعام تختہ دار پر لٹکایا جائے تاکہ آئندہ ایسے بدترین سانحات کو روکا جاسکے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -