داتا گنج بخش ٹاؤن کی ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا اجلاس،ڈینگی کے حوالے سے بریفنگ

داتا گنج بخش ٹاؤن کی ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا اجلاس،ڈینگی کے حوالے سے بریفنگ

  

لاہور(جنرل رپورٹر) ایمر جنسی رسپانس کمیٹی داتا گنج بخش ٹا ؤن کا انسدادِ ڈینگی کا اہم اجلاس داتا ٹا ؤن آفس میں منعقد ہوا اجلاس کی صدارت ڈائرریکٹر لو کل گورنمنٹ پنجاب نجیب اسلم نے کی جبکہ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر (سٹی)عاصم سلیم،ٹی ایم او داتا گنج بخش ٹاؤن ،ڈی ڈی او (ایچ)،پی ایچ اے،ایجوکیشن، ہیلتھ افسران،ماہر حشرات،ٹا ؤن ملازمین اور دیگر محکموں سے تعلق رکھنے والے ملازمین بھی مو جود تھے۔ اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری لو کل گورنمنٹ پنجاب کو مختلف محکموں نے انسدادِ ڈینگی مہم کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ایڈیشنل سیکرٹری لو کل گورنمنٹ پنجاب نے داتا گنج بخش ٹا ؤ ن کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ٹا ؤن میں جا ری ان ڈور، آؤٹ ڈور ڈینگی سرویلنس کو مزید تیز کریں۔ انہوں نے ٹاؤن انتظامیہ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ خصوصی طور پر ٹائر شاپس، کباڑخانوں اور قبرستانوں کو چیک کریں اور صفائی ستھرائی اور احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی کریں۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی سٹاف کی مانیٹرنگ کی جائے،واسا اور ایل ڈبلیو ایم سی کی کارکردگی کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -