پھلوں کو منڈیوں تک پہنچانے کیلئے 150ارب سے سڑکیں بنا رہے ہیں،میاں عرفان

پھلوں کو منڈیوں تک پہنچانے کیلئے 150ارب سے سڑکیں بنا رہے ہیں،میاں عرفان

  

لاہور(پ ر)مسلم لیگ( ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ پھل اور سبزیاں بیس سے چالیس فیصد پیدوار منڈی تک لے جانے کے دوران ضائع ہوجاتی ہیں ان کو محفوظ طریقہ سے منڈی تک پہنچانے کے لئے 150ارب روپے کی لاگت سے سڑکیں تعمیر کی جارہی ہیں سیڈ کارپوریشن زراعت میں انقلاب پیداکرنے کااہم ذریعہ ہے ۔سیڈ کارپوریشن کے لئے بڑا بجٹ مختص کرنے سے کسانوں کو وسیع پیمانے پر تصدیق شدہ بیج کی فراہمی یقینی ہوگی پاکستان کی ترقی کا انحصار زراعت پر ہے اور زراعت کا انحصار اچھے بیج کی دستیابی پر ہے پنجاب سیڈ کارپوریشن کے لئے 3ارب32کروڑ 24لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں پنجاب بھر کے کسان سیڈ کارپوریشن پر بہت اعتماد کرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پوسٹ ہارویسٹ ریسرچ سنٹر فیصل آباد میں قائم ہوچکا ہے جس کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے پھلوں اور سبزیوں کو ضائع ہونے سے بچایا جاسکتا ہے ۔ پاکستان میں پھلوں اور سبزیوں کی سا لانہ پیدوار 15ملین ٹن ہے ۔بیس سے چالیس فیصد پیدوار منڈی تک لے جانے کے دوران ضائع ہونے سے کاشتکاروں کا نقصان ہوتا ہے۔پھلوں اور سبزیوں کی جدید ٹیکنالوجی سے تیار ی اور پیکنگ کے لئے منصوبہ تیار کرلیا ہے جس کے لئے چار کروڑ پچاس لاکھ روپے رکھے گئے ہیں اس منصوبہ کا نام پنجاب فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ڈویلپمنٹ ہے۔انہو ں نے کہاکہ کسان زراعت کے ساتھ لائیوسٹاک پر بھی توجہ دیں مویشی پالنے سے وہ معاشی طو رپر خوشحال ہوں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -