ایل ڈی اے کی سکیموں میں تجاوزات کے خلافآپریشن کلین اپ شروع

ایل ڈی اے کی سکیموں میں تجاوزات کے خلافآپریشن کلین اپ شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(اپنے خبر نگار سے)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی سکیموں میں آپریشن کلین اپ شروع کر دیا گیا ہے روزانہ کی بنیاد پر کیا جانیوالے آپریشن علامہ اقبال ٹاؤن کی سکیم کریم بلاک کی مارکیٹ ،شادمان مارکیٹ،فیروز پور روڈاچھرہ اور وحدت روڈ چنگی ملتان روڈ پر کیا گیا ہے۔تفصیلات کیمطابق صوبائی دارالحکومت میں ایل ڈی اے کی مختلف سکیموں میں آپریشن کلین اپ روزانہ کی بنیاد پر شروع ہو چکا ہے۔ سپیشل سکواڈ نے علامہ اقبال ٹاؤن کی کریم بلاک مارکیٹ میں تجاوزات کے حوالے سے آپریشن کیا اور 2ٹرک سامان داخل سٹور کردیا۔اس کے علاوہ شادمان مارکیٹ میں بھی تجاوزات کیخلاف آپریشن کیا گیا اور ایک ٹرک سامان داخل سٹور کر دیا گیا جبکہ فیروز پور روڈ اچھر ہ میں بھی آپریشن کیا گیا اس کے علاوہ وحدت روڈ چنگی ملتان روڈ پر بھی تجاوزات کیخلاف آپریشن کیا گیا اور دونوں جگہوں سے ایک ٹرک سامان داخل سٹور کر دیا گیایہ ساری کارروائی سپیشل سکواڈ کے انسپکٹر محمد عثمان نے کی انسپکٹر محمد عثمان نے کہا کہ ہمیں یہ ٹاسک دیا گیا ہے کہ شہر بھر سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے اس کی نگرانی طارق چانڈیو کر رہے ہیں ،ڈائریکٹر طارق چانڈیوں نے حکم دیا ہے کہ تجاوزات کیخلاف آپریشن روزانہ کی بنیاد پر کرنا ہے اور حکم دیا گیا ہے کہ آپریشن بغیر سیاسی دباؤ کے کرنا ہے۔