ویسٹ مینجمنٹ کمپنی جشن آزادی کوروایتی جوش و جذبے سے منائے گی

ویسٹ مینجمنٹ کمپنی جشن آزادی کوروایتی جوش و جذبے سے منائے گی

  

لاہور( جنرل رپورٹر)چیئرمین لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیوا یم سی ) خواجہ احمد حسان کی خصوصی ہدایت پر ایل ڈبلیوایم سی کے زیراہتمام یوم آزادی کو قومی و روائتی جوش و جذبے سے منانے کے لیے خصوصی تقریبات و سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا ۔ اس سلسلے میں مرکزی و 27 ذیلی دفاتر، ورکشاپس پر قومی پرچم لہرانے، کیک کاٹنے، فلیٹ و فلوٹ مارچ ، جشن منانے و صفائی آگاہی کے لیے کیمپوں کے قیام پر مبنی پلان جاری کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق جشن آزادی کیک کاٹنے اور قومی پرچم لہرانے کی مرکزی تقریب 14 اگست کو مرکزی دفتر شاہین کمپلیکس میں منعقد کی جائے گی جس میں منیجنگ ڈائریکٹر خالد مجید سمیت اعلیٰ افسران ، ترک کمپنیوں کی انتظامیہ شرکت کریگی جبکہ ذیلی دفاتر اور ورکشاپس پر 12 اگست سے پرچم لہرانے کا عمل شروع ہو جائے گا ۔ خصوصی طورپر تیار کردہ فلوٹ، ایل ڈبلیوایم سی اور ترک کمپنیوں کی گاڑیوں پر مشتمل جشن آزادی کارواں 13اور14 اگست کو مرکزی دفتر سے مارچ کرتے اور شہر کے اہم راستوں و مقامات سے ہوتاہوامینار پاکستان پہنچے گا۔چیئرنگ کراس پر جشن آزادی اور صفائی آگاہی کیمپ لگائے جائیں گے جہاں شہریوں میں جشن آزادی کے حوالے سے گفٹس بھی تقسیم کئے جائیں گے۔ ترجمان جمیل خاور کے مطابق 14 اگست کو مینارپاکستان پر ہوائی جہاز کے ساتھ قومی پرچم لہرانے کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا جبکہ شہر بھر میں صفائی ستھرائی یقینی بنانے کے لیے خصوصی پلان بھی ترتیب دیا گیا ہے جس کے مطابق حضوری باغ سمیت آزادی تقریبات کے تمام مقامات پر صفائی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں گے جہاں عملہ و مشینری تین شفٹوں میں موجود رہے گی۔ صفائی آپریشنز کی نگرانی سینئر منیجرز آصف اقبال اور سہیل ملک کریں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -