عالمی جماعتِ اہلسنت یومِ آزادی کوجیوے پاکستان کے طور پر منائے گی

عالمی جماعتِ اہلسنت یومِ آزادی کوجیوے پاکستان کے طور پر منائے گی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) عالمی جماعتِ اہلسنت یومِ آزادی کوجیوے پاکستان کے طور پر منائے گی۔ نمازِ فجر کے بعد ملک بھر کی تمام مساجد میں شہدائے تحریک پاکستان کیلئے قرآن خوانی اور خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا جائے گا۔ جبکہ ملک کے تمام چھوڑے بڑے شہروں میں جیوے پاکستان کے نام سے سیمینارز منعقد کیے جائیں گے اور جماعت کے مرکزی آفس مرکز اہلسنت جامع حزب الاحناف لاہور میں یوم آزادی کے دن سبز حلالی پرچم لہرایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار جماعت کے مرکزی امیر مفتی سید مصطفی اشرف رضوی ، پیر سید شاہد حسین گردیزی، مفتی غلام حسن اور دیگر نے مرکزِ اہلسنت میں ہونے والے رابطہ کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اللہ تعالیٰ کی طرف سے بہت بڑی نعمت اور عظیم تحفہ ہے جس کی ہم نے قدر نہیں کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -