قصور کے شرمناک واقعے سے ملک کی جگ ہنسائی ہوئی،عثمان حمزہ

قصور کے شرمناک واقعے سے ملک کی جگ ہنسائی ہوئی،عثمان حمزہ

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف یو تھ ونگ لاہور کے صدر عثمان حمزہ نے کہا ہے کہ قصور کے شرمنا ک واقعے سے جہاں ملک کی بدنامی ہوئی ہے وہیں مسلم لیگ (ن) کی ناقص کارکردگی کا پول بھی کھل گیا ہے ۔پنجاب حکومت کی ناک تلے اتنا گھناؤنا جرم ہوتا رہا اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اس سے بے خبر رہے ۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کو چند ماہ قبل ہی میڈیا نے رپورٹ کر دیا تھا لیکن نہ پولیس نے اس کی مزید تفتیش کی اور نہ ہی حکومت نے اس معاملے پر توجہ دی جس سے ان ظالم ملزموں کو اپنا دھندہ مزید چلانے کا موقع ملتارہا اگر تب ہی پولیس اور حکومتی مشینری حرکت میں آجاتی تو نجانے کتنے بچوں اور خاندانوں کی عزت بچ سکتی تھی ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -