پی ٹی آئی بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی،شفقت محمود

پی ٹی آئی بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی،شفقت محمود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف لاہور کے آرگنائزر شفقت محمود کی زیرِصدارت ضلع کی تمام کمیٹیوں کا اجلاس لاہور آفس 23 ایبک بلاک ، گارڈن ٹاؤن میں منعقد ہوا، شفقت محمود نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف لاہور بلدیاتی الیکشن میں بھرپور تیاری سے حصہ لے گی اور کامیابی حاصل کرے گی، ایسے امیدواروں کو سامنے لایا جائے گا جو اپنے علاقہ میں عوام کے مسائل کو حل کروا نے کی صلاحیت رکھتے ہوں، بلدیاتی الیکشن میں ٹکٹیں میرٹ پر دی جائیں گی اور تحریک انصاف کے نظریاتی ورکروں کو ترجیح دی جائے گی، اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ تحریک انصاف لاہور کے زیرِاہتمام 14 اگست کو موٹر سائیکل ریلی کا اہتمام کیا جائے گا، یہ ریلی قذافی سٹیڈیم سے شروع ہوگی اور مینارپاکستان چوک پر ریلی اختتام پذیرہوگی ، ریلی میں وومن، یوتھ، آئی ایس ایف سمیت دیگر تنظیمیں بھرپور طریقے سے شرکت کریں گی۔