معاشرے میں بہترین تبدیلی کیلئے واحد حل قرآنی نظام ہے، خواجہ محمد اسلم

معاشرے میں بہترین تبدیلی کیلئے واحد حل قرآنی نظام ہے، خواجہ محمد اسلم

  

لاہور (خبرنگار) تحریک رحمت کے امیر خواجہ محمد اسلم نے کہا ہے کہ معاشرے میں بہترین تبدیلی کے لیے واحد حل قرآنی نظام ہے۔ قرآن حکیم مکمل ضابطہ حیات ہے اور اس کے نفاذ کے لیے ہم جدو جہد کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور نیوز ڈیسک کونسل کے چیئر مین انوار قمر اور دیگر عہدیداروں اور اراکین کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر بریگیڈیئر (ر) محمد حنیف، محمد منشاء قاضی اور نیوز ڈیسک کونسل کے صدر شاہد محمود شیخ، امجد فاروق، شاہنواز تارڑ ، شیر افضل بٹ، شہزاد فراموش، انور کھرل، فاروق عظیم، رانا عرفان، اعجاز حسین، تاثیر مصطفی، ندیم شیخ، شفیق سلیمی، ظل آفاق، اقبال قریشی، قاسم رضا، میاں ساجد اور عامر سہیل سمیت دیگر صحافیوں، شعراء کرام اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے نمایاں افراد نے شرکت کی۔ خواجہ محمد اسلم کا کہنا تھا کہ نظام اسلام کے نفاذ کے لئے لوگوں کے دلوں میں خواہش پیدا کرنا ضروری ہے۔ اور اس کے لئے انہیں اسلامی نظام کی خوبیوں کے بارے میں بتایا جانا چاہیے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے لاہور نیوز ڈیسک کونسل کے چیئرمین انوار قمر نے کہا کہ نیوز روم سے وابستہ افراد کو آج ان کے جائز حقوق نہیں مل سکے جس کے ہم جدوجہد کرتے رہیں گے۔ کونسل کے صدر شاہد محمود شیخ کا کہنا تھا کہ ہمارا قافلہ اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہے اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ تقریب سے تاثیر مصطفی ، امجد فاروق، شاہنواز تارڑ، شیر افضل اور شہزاد فراموش سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -