ڈی پی او قصور کو معطل کر کے ضلع بدر کیا جائے،محمد تحسین

ڈی پی او قصور کو معطل کر کے ضلع بدر کیا جائے،محمد تحسین

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) ساؤتھ ایشیاء پارٹنر شپ پاکستان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد تحسین نے ضلع قصور کے نواحی دیہاتوں میں بچوں اور بچیوں کے ساتھ ہونے والے جنسی تشدد کے سانحے کو شرمناک ،دلدوز اور بربریت کی انتہائی مکرہ شکل قراردیتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب سےْ مطالبہ کیاہے کہ اس سانحہ میں ملوث سیاسی جماعت کے اراکین کی رکنیت معطل کرکے واقعہ میں ملوث تمام افراد کو بلا تخصیص گرفتار کریں اور انہیں سخت سزائیں دی جائیں ،سپریم کورٹ آف پاکستان قصور میں بچوں اور بچیوں کے ساتھ پیش آنے والے اس واقعہ کا اپنے صوابیدی اختیارات کے تحت سختی سے نوٹس لے ،ڈی پی اوْ قصور کو فوری طور پرمعطل کر کے ضلع بدرکیا جائے،قومی اور صوبائی اسمبلیاں اس سانحہ کے خلاف احتجاجی قرار دادیں منظور کریں ان خیالات کاانھوں نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے قصور کے نواحی گاؤں حسین خان والااوردیگرتین گاؤں میں جا کر اس تمام صورتحال کا جائزہ لیا ہے اور متاثرین سے ان تکلیف دہ سانحوں پر بات چیت سنی ہے جو کہ انتہائی ہولناک تھی ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -