دردانہ رحمن کے بیٹے سلمان داؤد رشتہ ازدواج میں منسلک

دردانہ رحمن کے بیٹے سلمان داؤد رشتہ ازدواج میں منسلک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ دردانہ رحمن کے بیٹے سلمان داؤد رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ۔ان کی شادی معروف ماڈل شین کی چھوٹی بہن فاطمہ سے ہوئی شادی کی رسم سادگی سے کی گئی جس میں ان کی فیملی کے علاوہ صرف چند شوبزسے وابستہ فنکاروں نے شرکت کی جن میں فلمسازجاویدصادق ،عائشہ جاوید،شین جاوید،ہدایتکارہ سنگیتا،گلوکارہ حمیراا رشد ، احمدبٹ ،روبی انعم ،امروزیہ ،صباشاہین،شیبابٹ ،جراررضوی ،عابدہ عثمانی ،مریم علی حسین اوردیگر شامل تھے۔شوبزسے وابستہ مختلف شخصیات نے بیٹے کے نکاح پراداکارہ کوٹیلی فون پرمبار ک باددی۔دردانہ حمن نے بتایاکہ وہ اگلے ماہ مہندی اورولیمہ کی پروقارتقریب کااہتمام کریں گی جس میں تمام فنکاروں اورمیڈیاکومدعوکیاجائے گا۔تقریبات میں محفل موسیقی کابھی اہتمام کیاجائے گاجس میں مشہورگلوکاراپنے فن کامظاہرہ کریں گے۔