نعیمین ایسوسی ایشن’’ 14اگست‘‘ کو جشن امن منائے گی

نعیمین ایسوسی ایشن’’ 14اگست‘‘ کو جشن امن منائے گی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)ممتاز عالم دین و مرکزی صدر نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان پروفیسر لیاقت علی صدیقی نے کہاہے کہ نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کے زیراہتمام 14اگست کو ’’جشن امن‘‘کے طورپر منایاجائیگا۔جامعہ نعیمیہ سے منسلک مدارس اورمساجدمیں’’وطن سے محبت اوراسلامی تعلیمات ‘‘کے عنوان سے خطبات جمعۃ المبارک دئیے جائینگے۔تحریک آزادی پاکستان کیلئے جان ومال کا نذرانہ پیش کرنے والوں اورآپرپشن ضرب عضب کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے قراردادیں منظور کی جائینگی یہ بات انہوں نے گزشتہ روزنعیمین سیکرٹریٹ گڑھی شاہومیں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے مزیدکہاکہ وطن سے محبت ایمان کاحصہ ہے ،وطن عزیز میں بحالی امن کیلئے تمام طبقات کو انفرادی او راجتماعی کوششیں کرناہوں گی۔رواں سال وفاقی وصوبائی حکومتوں کی بہتر حکمت عملی اورپاک فوج کی شاندارخدمات کے باعث پوری قوم یوم آزادی کے موقع پر جشن امن منائے گی ملک دشمن عناصر کے خلاف اوروطن عزیز میں خوشحالی وترقی اورامن کی بحالی کے لئے پوری قوم حکومت اورپاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -