اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی شہری شہید

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی شہری شہید

  

مقبوضہ بیت المقدس( آن لائن )اسرائیلی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک اور فلسطینی شہری کو ماورائے عدالت گولیاں مار کرشہید کردیا۔ مقتول فلسطینی پر ایک یہودی آباد کار پر چاقو سے قاتلانہ حملے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق بیت المقدس کے قریب اسرائیلی فوجیوں نے ایک فلسطینی نوجوان کو اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا جب اس نے ایک یہودی آباد کار پر چاقو سے حملے کی کوشش کی۔ چاقو سے حملے کا نشانہ بننے والا یہودی معمولی زخمی ہوا ہے۔ اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے فلسطینی شہری موقع پر ہی دم توڑ گیا۔واضح رہے کہ جولائی میں یہودی دہشت گردوں کے حملے میں ایک فلسطینی خاندان کو مکان میں زندہ جلائے جانے کے المناک واقعے اور اس کے نتیجے میں ایک شیرخوار کی موت کے بعد غرب اردن میں سخت کشیدگی پائی جا رہی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -