ماسکو: ’دی ماسٹرز آف ایئر ڈیفنس بیٹل2015‘ کا انعقاد، پاکستان کی شرکت

ماسکو: ’دی ماسٹرز آف ایئر ڈیفنس بیٹل2015‘ کا انعقاد، پاکستان کی شرکت

  

ماسکو(آن لائن)روس میں ہونے والے ’دی ماسٹرز آف ائر ڈیفنس بیٹل2015‘ کے مقابلے میں پاکستان سمیت 6ممالک کی فورسز نے حصہ لیا اور اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا ہے۔ جنوبی روس کے فائرنگ رینج میں ہونے والا ماسٹرز آف ائر ڈیفنس بیٹل کونٹیسٹ انٹرنیشنل آرمی گیمز کا حصہ ہے۔ گیمز میں 17ممالک شرکت کررہے ہیں، لیکن نیٹو کا کوئی رکن شریک نہیں ہے۔ ایئرڈیفنس بیٹل میں روس، چین، بیلاروس، پاکستان، وینزویلا اور مصر کے فوجی یونٹوں نے حصہ لیا۔ فوجی جوانوں نے ہلکے طیارہ شکن سسٹمز کے ذریعے فضا میں تیزی سے حرکت کرتے ہوئے اہداف اور اچانک نمودار ہونے والے ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنانے کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

مزید :

عالمی منظر -