ترکی دولتِ اسلامیہ کو تحفظ فراہم کررہا ہے‘کردستان ورکرز پارٹی

ترکی دولتِ اسلامیہ کو تحفظ فراہم کررہا ہے‘کردستان ورکرز پارٹی

  

لند ن(آن لائن)کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کے رہنما نے ترکی پر الزام لگایا ہے کہ وہ کرد جنگجوؤں پر حملہ کرکے دولت اسلامیہ کو تحفظ فراہم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔پی کے کے رہنما جمیل بیک نے بی بی سی کو بتایا کہ ان کے خیال میں صدر رجب طیب اردوگا ن کردوں کو کامیابیوں سے باز رکھنے کے لیے ’دولت اسلامیہ‘ کی کامیابی چاہتے ہیں۔خیال رہے کہ کرد جنگجوؤں جن میں پی کے کے بھی شامل ہے نے شام و عراق میں شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کے خلاف خاطر خواہ کامیابی حاصل کی ہے۔لیکن مختلف مغربی ممالک کی طرح ترکی بھی پی کے کے کو دہشت گرد تنظیم شمار کرتا ہے۔جمیل بیک نے بتایا کہ ’ترکی کا دعویٰ ہے کہ وہ دولت اسلامیہ کے خلاف لڑ رہے ہیں۔۔۔ لیکن در حقیقت وہ پی کے کے کے خلاف لڑ رہے ہیں۔‘’وہ دولت اسلامیہ کے خلاف پی کے کے کی جنگ کو محدود کرنے کے لیے ایسا کر رہے ہیں۔ ترکی دولت اسلامیہ کو تحفظ فراہم کررہا ہے۔‘انھوں نے کہا: ’(صدر) اردوگان دولت اسلامیہ کے قتل عام کے پس پشت ہیں۔ ان کا مقصد کردوں کی پیش قدی کو روکنا ہے تاکہ وہ ترکی میں ترکیت کو فروغ دے سکیں۔

مزید :

عالمی منظر -