مالی میں مسلح افراد نے دس شہریوں کو بلا اشتعال فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا

مالی میں مسلح افراد نے دس شہریوں کو بلا اشتعال فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا

  

بماکو (اے پی پی) افریقی ملک مالی میں مسلح افراد نے دس شہریوں کو بلا اشتعال فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مالی کی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ ملک کے شمالی حصے میں واقع ایک گاؤں میں نامعلوم حملہ آوروں نے داخل ہو کر کم از کم دس اقراد کو ہلاک کر دیا۔ مالی میں ایک روز قبل مبینہ انتہا پسندوں نے دارالحکومت بماکو کے شمال مشرق میں ایک ہوٹل پر حملہ کیا تھا جس میں حملہ آوروں سمیت 12 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

مالی کو بھی انتہا پسندی کا سامنا ہے اور خیال کیا جاتا ہے کہ یہ مسلح تحریک القاعدہ کی ذیلی شاخ جاری رکھے ہوئے ہے۔

مزید :

عالمی منظر -