امریکی "ایف 16" طیاروں کی پہلی کھیپ ترکی پہنچ گئی

امریکی "ایف 16" طیاروں کی پہلی کھیپ ترکی پہنچ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

انقرہ( آن لائن )امریکا اور ترکی کے درمیان دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ عراق وشام "داعش" کیخلاف جنگ کی خاطر طے پائے دو طرفہ تعاون کے سمجھوتے کے تحت آٹھ امریکی ایف سولہ جنگی طیارے ترکی کے جنوبی شہر اضنہ کے "انجرلیک" فوجی اڈے پر پہنچا دیے گئے ہیں۔ترک حکام کے مطابق امریکی "ایف 16" جنگی طیاروں کی پہلی کھیپ اضنہ کے مقام پر پہنچا دی گئی ہے۔ یہ طیارے"انجرلیک" فوجی اڈے سے شام اور عراق میں دولت اسلامی کے ٹھکانوں پر بمباری کے لیے اڑان بھریں گے۔حکام کا کہنا ہے کہ اضنہ کے انجرلیک فوجی اڈے پر پہنچائے گئے جنگی طیاروں میں چھ F 16 جہاز ہیں جب کہ ایک "سی 5" اور ایک "کے سی 135" طرز کا جنگی طیارہ شامل ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اٹلی کے "افیانو" ہوائی اڈے سے ترکی منتقل کیے گئے طیاروں کے ہمراہ 300 امریکی فوجی بھی انقرہ پہنچے ہیں۔ طیاروں کی دوسری کھیپ آئندہ ہفتے ترکی پہنچے گی۔خیال رہے کہ حال ہی میں امریکا اور ترکی کے درمیان دہشت گردی کے خلاف جنگ کے ایک باہمی تعاون کے سمجھوتے کے تحت دستخط ہوئے تھے۔ معاہدے کے تحت امریکا نے ترکی کو کردستان لیبر پارٹی"پی کے کے" کے عراق میں موجود اڈوں اور شام میں دولت اسلامی کے مراکز کو نشانہ بنانے کی اجازت دی تھی۔
اس کے بدلے میں ترکی نے"داعش" کیخلاف کاررائی کے لیے امریکا کو اپنی سرزمین استعمال کرنے کے لیے اپنے فوجی اڈے مہیا کرنے کا اعلان کیا تھا۔

مزید :

عالمی منظر -