مقبوضہ کشمیرکے علاقہ پٹن سے لاپتہ نوجوان کی لاش سوپور سے برآمد

مقبوضہ کشمیرکے علاقہ پٹن سے لاپتہ نوجوان کی لاش سوپور سے برآمد

  

سرینگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں 28جولائی سے لاپتہ پٹن کے نوجوان معراج الدین یتو کی لاش سوپور کے علاقے براٹھ کلان سے برآمد ہوئی ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق 22سالہ نوجوان پٹن کے علاقے گوشہ بگ کا رہنے والا تھا اور اس کی لاش سیب کے ایک درخت سے لٹکی ہوئی پائی گئی ہے۔ نوجوان کی لاش برآمد ہونے سے علاقے میں خوف ودہشت پھیل گیاہے۔

پولیس کے مطابق معراج الدین پھلوں کا کاروبار کرتا تھا اور 28جولائی سے لاپتہ تھا۔ پولیس نے لاش کو سوپور اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجا ہے اور اس سلسلے میں تحقیقات جاری ہے۔

مزید :

عالمی منظر -