ملکہ الز بتھ، شہزادہ چا رلس اور وزیرا عظم کیمرون کے قتل کی منصوبہ بندی کا انکشاف

ملکہ الز بتھ، شہزادہ چا رلس اور وزیرا عظم کیمرون کے قتل کی منصوبہ بندی کا ...

  

لندن(آن لائن)برطانوی شدت پسندوں کی جانب سے ملکہ الزبتھ دوئم، شہزادہ چارلس اور وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کو دھماکے میں ہلاک کرنے کے منصوبے کا انکشاف ہوا ہے۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ وسط لندن میں دوسری جنگ عظیم کے خاتمے کی سترویں سالگرہ کی تقریب میں برطانوی جہادیوں نے ملکہ الزبتھ دوئم کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ اس تقریب میں ملکہ الزبتھ سمیت شہزادہ چارلس، شاہی خاندان کے دیگر افراد اور وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون سمیت سیکڑوں معززین شرکت کریں گے۔

اسکاٹ لینڈ یارڈ کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق داعش کے کمانڈرز تقریب میں پریشرککر بم کا دھماکا کرنے کا منصوبہ بنارہے ہیں۔ برطانوی وزارت داخلہ کو بھی دہشتگردوں کے اس منصوبے کی اطلاع دے دی گئی ہے، جس کے بعد پولیس اورایم آئی فائیو نے منصوبے کو ناکام بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کرنا شروع کردیے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -