شیخوپورہ : 2مبینہ پولیس مقابلے 3ڈاکو ہلاک،3فرار

شیخوپورہ : 2مبینہ پولیس مقابلے 3ڈاکو ہلاک،3فرار

  

شیخوپورہ(بیورورپورٹ)گردونواح میں 2 مختلف مقامات پرمبینہ پولیس مقابلوں میں3ڈاکو ہلاک 3 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ،ڈکیتی کی پہلی واردات تھانہ اے ڈویژن کے علاقہ گھنگ روڈ پر رونما ہوئی جہاں پر 3مسلح ڈاکوشہریوں سے موٹر سائیکلیں اور نقدی لوٹ رہے تھے جسکی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او سلیم نیازی پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جہاں پر ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جوابی فائرنگ کے نتیجہ میں1ڈاکو ہلاک جبکہ 2فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ،ذرائع کے مطابق گھنگ روڈ میں پولیس مقابلہ میں ہلا ک ہونے والے ڈاکو کا نام طارق بیان کیا گیا ہے ،دوسرا پولیس مقابلہ تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ کوٹ عبدالمالک کی قریبی آبادی میں 3ڈاکو زمیندار سے ٹریکٹر ٹرالی چھین کرفر ار ہورہے تھے کہ بروقت اطلاع کرنے پر تھانہ فیکٹری ایریا پولیس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کاتبادلہ ہوگیا فائرنگ کی زد میں آکر 2ڈاکو شدید زخمی ہوگئے جبکہ1ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا زخمی ڈاکوؤں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ دونوں ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے شہر بھر کی ناکہ بندی کردی گئی ہیں تاہم ابھی کسی بھی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہ آئی ہے اور نہ ہی ہلاک ہونے والے دونوں ڈاکوؤں کی ابھی تک شناخت ہوسکی ہے،پولیس نے پوسٹمارٹم کے بعد تینوں نعشوں کو اجنیانوالہ کے قریبی قبرستان میں سپرد خاک کردیا ہے پولیس مصروف تفتیش ہے۔

مزید :

علاقائی -