مختلف علاقوں میں آتشزدگی کے واقعات،لاکھوں کاسامان جل کرخاکستر

مختلف علاقوں میں آتشزدگی کے واقعات،لاکھوں کاسامان جل کرخاکستر

  

لاہور (کر ائم سیل )ڈیفنس کے ایک گھر میں آگ لگنے سے 20 لاکھ کا سامان جل گیا جبکہ پانی والا تالاب میں دودھ دہی کی دکان میں آگ لگ گئی جسے فوری کنٹرول کر لیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ ڈیفنس فیز تھری میں ندیم ملک نامی شخص کے گھرمیں سرکٹ شارٹ سے آگ لگی ،عملہ فائر بر یگیڈ اور ریسکیو 1122 کے پہنچنے تک اہل خانہ کے مطابق 20 لاکھ کا سامان جل چکا تھا۔ بعد ازاں آگ پر قابو پالیا گیا۔ دریں اثناء پانی والا تالاب کے قریب بجلی کی تاروں کی وجہ سے دکان میں آگ لگ گئی جسے فوری طورپرکنٹرول کر لیا گیا ۔

مزید :

علاقائی -