شفیق آ با د،35سالہ شخص کی نعش برآمد، مردہ خانے جمع

شفیق آ با د،35سالہ شخص کی نعش برآمد، مردہ خانے جمع

  

لاہور (کر ائم سیل ) شفیق آ با دکے علاقے میں 35سالہ شخص کی لاش برآمد پولیس نے لاش شناخت نہ ہونے پر نشی قرار دیکر مردہ خانے میں جمع کروا دی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ شفیق آ با دکے علاقے رنگ روڈ پر ایک نامعلوم شخص کی لا ش دیکھ کر مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضہ میں لیکر شناخت نہ ہونے پر لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے جمع کروا دی ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی حلیے سے نشی معلوم ہوتا ہے اس کی موت نشے کی زیادتی کے باعث ہوئی ہے ،اصل حقا ئق پو سٹما رٹم رپو رٹ کے بعد سا منے آ ئیں گے۔

مزید :

علاقائی -