جشن آزادی کے موقع پرسیکیورٹی ہائی الر ٹ کر دی گئی

جشن آزادی کے موقع پرسیکیورٹی ہائی الر ٹ کر دی گئی

  

لاہور (کر ائم سیل )14 اگست کو جشن آزادی کے موقع پر 10 ہزار ملازم سپیشل ڈیو ٹی پر مامور کئے گئے ہیں۔ سی سی پی او کیپٹن (ر)محمد امین وینس نے بتایا کہ شہر بھر میں سیکیورٹی ہائی الر ٹ کر دی ہے اور بھو نڈے طریقے سے جشن آزادی منانے کی کوشش کر نے والے ویلروں کو حراست میں لیا جائے گا۔ 13 اگست کی رات 6 ہزار جبکہ 14 اگست کو شہر بھر میں 10 ہزار اہلکار سپیشل ڈیو ٹی پر مامور ہو نگے ،تمام ایس ایچ اوز اور ڈی ایس پی حضرات گشت کر یں گے اور تمام ایس پی حضرات مکمل نگرانی کریں گے اور ایس پی سیکیورٹی بھی ڈیوٹی پوائنٹس خو د چیک کر نے کے ذمہ دار ہو نگے ۔

مزید :

علاقائی -