میو ہسپتال ،ڈاکٹر وں کے 2گروپوں میں تصادم،لاتوں اورمکوں کا استعمال

میو ہسپتال ،ڈاکٹر وں کے 2گروپوں میں تصادم،لاتوں اورمکوں کا استعمال

  

لاہو ر (کرا ئم سیل )میو ہسپتال کے باہر ڈاکٹر کے دو گروپوں میں جھگڑا شروع ہوا تو لوگوں کی زندگیاں بچانے والوں سے کوئی نہ بچ سکا۔ ایک دوسرے پر لاتوں مکوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔تفصیل کے مطا بق مریضوں اور حکومت سے آئے روز لڑائی جھگڑا کرنے والے ڈاکٹرز اب ایک دوسرے پر بھی رحم نہیں کھاتے۔ آپس میں یوں لڑتے ہیں جیسے دشمن کے خلاف لڑ رہے ہوں۔ ٹرینی ڈاکٹرز نے سینئرز کے ساتھ وارڈز میں کام کرنے کا مطالبہ کیا تو سینئرز نے میرٹ پر نہ آنے کا کہہ کر دو ڈاکٹرز کی رجسٹریشن کرنے سے انکار کر دیا۔ بس پھر کیا تھا ہر کوئی آپے سے باہر ہو گیا۔یہ تصادم ایک گھنٹے تک جاری رہا۔ اس دوران میو ہسپتال میدان جنگ کا منظر پیش کرتا رہا۔ ٹرینی ڈاکٹرز کہتے ہیں کہ صرف وارڈز میں سینئرز کے ساتھ کام کرنے کامطالبہ کیا تو انہوں نے آسمان سر پر اٹھا لیا۔اس لڑائی کا میو ہسپتال انتظامیہ نے نوٹس لیا اور پو لیس نے موقع پر پہنچ معاملہ ر فع د فع کردیا ۔

مزید :

علاقائی -