اوکاڑہ اور نواح میں ٹریفک حادثات ، دو افراد جاں بحق ہو گئے

اوکاڑہ اور نواح میں ٹریفک حادثات ، دو افراد جاں بحق ہو گئے

  

اوکاڑہ(بیورو رپورٹ)اوکاڑہ اور اسکے نواح میں ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے نواحی قصبہ34جیڈی کا رہائشی شہباز ولد نواز موٹر سائیکل پر شہر آ رہا تھا خان کالونی اوکاڑہ کے قریب تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کو کچل دیا جسکے نتیجہ میں میں شہباز موقع پر جاں بحق ہو گیا ۔دوسرے حادثے میں محلہ صمد پورہ اوکاڑہ کا رہائشی محمد شاہد موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ قصبہ49ٹو ایل کے قریب اسے ٹرک نے کچل دیا جسکے نتیجہ میں شاہد جاں بحق ہو گیا۔

ٹریفک حادثات

مزید :

علاقائی -