ننکانہ :ٹریفک کے مختلف حادثات میں7 افراد شدید زخمی
ننکانہ صاحب( نمائندہ خصوصی،ڈسٹرکٹ رپورٹر)ٹریفک کے مختلف حادثات میں سات افراد شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ہیڈبلوکی روڈ پر واقع رائس ملز کے قریب دو تیز رفتار موٹر سائیکلوں کے تصادم میں 28سالہ یاسر شدید زخمی ہوگیا۔ بچیانہ بائی پاس کے قریب ایک تیز رفتار موٹر سائیکل رکشہ الٹ جانے کے باعث 47سالہ محمد رفیق شدید زخمی ہوگیا۔ بچیکی موڑکھنڈا روڈ پر واقع اڈہ بجلی گھر کے قریب ایک تیز رفتار مسافر وین بے قابو ہوکر موٹر سائیکل کے ساتھ ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل پر سوار 14سالہ شاہ زیب شدید زخمی ہوگیا۔ ویلکم گیٹ ننکانہ کے قریب ایک تیز رفتار کار اور موٹر سائیکل کے تصادم میں 45سالہ محمد طارق شدید زخمی ہوگیا۔ سیم نالہ بھگوڑ کے قریب ایک تیز رفتار موٹر سائیکل پھسل جانے کے باعث 15سالہ عمران اور 13سالہ محمد قاسم شدید زخمی ہوگئے علاوہ ازیں ننکانہ بچیکی روڈ پر واقع چاہ پکا سٹاپ کے قریب ایک تیز رفتار موٹر سائیکل پھسل جانے کے باعث 27سالہ محمد عرفان شدید زخمی ہوگیا تمام زخمیوں کو ریسکیو1122 ننکانہ صاحب کے عملہ نے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد مختلف ہسپتالوں میں داخل کرادیا ہے۔