پھول نگر:بے ہودہ مذاق سے منع کرنے پر7 افراد کا محنت کش کے گھر پر دھاوا

پھول نگر:بے ہودہ مذاق سے منع کرنے پر7 افراد کا محنت کش کے گھر پر دھاوا

  

پھول نگر(نمائندہ خصوصی)بے ہودہ مذاق سے منع کرنے پر سات افراد کا محنت کش کے گھر پر دھاوا ۔فائرنگ سے خاتون زخمی۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں جلیکی میں حاجرہ بی بی کوڑا پھینکنے گھر سے باہر نکلی تو ملزمان خالد ،عابد اور ساجد وغیرہ نے اسے فحش مذاق کیا ۔منع کرنے پر ملزمان مشتعل ہوگئے اور دیگر ساتھیوں راشد ،ندیم،نوید اور مرزا کے ہمراہ مسلح ہوکر حاجرہ کے گھر داخل ہوگئے اور فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر حاجرہ شدید زخمی ہوگئی جبکہ اسے بچاتے ہوئے فیاض بھی سوٹے کے وار سے مضروب ہوگیا ۔اہل دیہہ نے شور کی آواز سن کر زخمیوں کی جان بخشی کرائی ۔زخمی خاتو ن کے دیور محمد اسلم کی درخواست پر پولیس تھانہ صدر نے مقدمہ درج کرلیا۔

مزید :

علاقائی -