2پرائیو یٹ ہسپتالوں میں گردوں کی خرید و فر وخت جا ری ہے ،گر فتار گروہ کے سنسنی خیز انکشافات

2پرائیو یٹ ہسپتالوں میں گردوں کی خرید و فر وخت جا ری ہے ،گر فتار گروہ کے سنسنی ...

  

لاہور (کر ائم سیل ) فیکٹر ی ایر یا کے علاقہ میں گر فتا ر ہونے والے گردہ فرو خت گرو ہ نے سنسنی انگیز انکشافا ت کئے ہیں ۔گر دے نکال کر فروخت کر نے والے 13 رکنی گر وہ نے انکشاف کیا ہے کہ ڈیفنس کے 2 بڑے پرائیویٹ ہسپتالوں میں آج بھی بڑے پیمانے پر سادہ لو ح افراد کے گردے نکال کر بھاری معاوضے کے عوض فروخت اور ٹر انسپلانٹ کرنے کا دھند ہ کیا جاتا ہے جس میں پولیس بھی حصہ دار ہے اور ان ہسپتالوں سے پولیس کو باقاعد ہ حصہ دیا جاتا ہے ۔بتایا گیا ہے کہ رمضان نامی شخص نے اپنی بیوی اور چار ڈاکٹروں سمیت 13 افراد سے مل کر ایک کلینک بنا رکھا ہے جبکہ ان کے درجنوں ایجنٹ باہر کا م کر تے ہیں جو بے روز گار نوجوانوں کو پہلے مکمل بر یفنگ دیتے ہیں کہ ایک گر دہ فروخت کر نے سے زندگی پر کوئی اثر نہیں پڑ تا پھر انہیں ہسپتال لاکر گر دہ نکالا جاتا اور اونے پونے دام دے کر پولیس کی دھمکی دے کر بھگا دیا جاتا ہے۔ملزموں نے چونگی امر سدھو میں واقع کلینک پر درجنوں افراد کے گر دے نکال کر فروخت کر نے کا انکشاف کیا ہے۔ ملزمان ڈاکٹر اویس ،سر فراز ،عامر اور شیراز نے دورا ن تفتیش بتایا کہ ہم پکڑ ے گئے ہیں جبکہ ڈیفنس کے 2 بڑے پر ائیویٹ ہسپتالوں میں آ ج بھی بڑے پیمانے پر گر دے نکال کر لو گو ں کو بھاری معاوضے کے عوض بیچنے کا دھندہ عرو ج پر ہے لیکن پولیس ان پرہاتھ نہیں ڈالتی۔ تفتیشی آفیسر نے بتایا کہ پکڑ ے جانے والے ملزمان کے مزید ساتھیوں کی گرفتار ی کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

مزید :

علاقائی -