گڈز ٹرانسپورٹرز کا بینک ٹرانزیکشن ٹیکس کیخلاف احتجاج کا اعلان
لاہور ( کامرس رپورٹر)پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز نے پنجاب حکو مت کی جانب سے گڈز ٹرانسپورٹ سیکٹر پر 16فیصد سروسز ٹیکس اور وفاقی حکو مت کی طرف سے اعشاریہ تین فیصد بنک ٹرانزیکشن ٹیکس کو مستر د کر تے ہوئے حکو مت کو انتباہ کیا ہے کہ ان نام نہاد ٹیکسز کو ختم کیا جائے بصورت دیگر 17اگست کو پنجاب بھر کے پریس کلب کے سامنے ٹرانسپورٹرز احتجاج کر یں گے اور 22اگست کو پنجاب کے ہزاروں ٹرانسپورٹرز اپنے حقوق کی جنگ کے لیے پنجاب اسمبلی کے سامنے دھر نا دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز ایسو سی ایشن لاہور کے عہدیداران نے گزشتہ روز ٹرانسپورٹرز کنو نشن میں اظہار خیال کر تے ہوئے کیا۔ کنونشن میں پنجاب بھر کے اضلاع اور تحصیل کے گڈز ٹرانسپوٹرز کی بڑی تعداد میں شر کت کی ۔اس مو قع پرصدر ملک شو کت ، جنرل سیکرٹری نبیل محمو د طارق ، مرزا ارشد اقبال بیگ، چیئر مین سلطان محمو د بچو ، وائس چیئر مین چوہدری مختار ، شراف گل آفر یدی ، علیم بٹ ،کراچی سے چوہدری فیاض اختر ، راولپنڈی سے راجہ آصف جنجوعہ ،فیصل آباد سے چوہدری سلیم ، گوجرانوالہ سے واصف رحمن بٹ ،چوہدری عبدالقیو م ، گجرات سے غلام نبی بٹ ،سیٹھ ندیم اشرف ،جہلم سے محمود ڈار ،سر گودھا سے خواجہ خالد ، پنجاب گڈزٹرانسپورٹ ایسو سی ایشن کے صدر چوہدری ذوالفقار ،ملتان سے رانا سلیم ، ڈیرہ غازی خان سے رضوان احمد ،ایس ایل ایس فیڈریشن سے رانا محمد سلیم ، رانا محمد ابرار ،فیڈریشن آف پاکستان ٹرانسپورٹ اونرز ایسو سی ایشن کے جنرل سیکرٹری ملک وسیم ،منی گڈز ٹرانسپورٹ ایسو سی ایشن کے صدر چوہدری عبدالرشید ،آل پاکستان ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن کے صدر نجیب اللہ ، وسیم کھو کھر ، ملک مجید سمیت پنجاب بھر سے ٹرانسپورٹرز کثیر تعداد میں مو جو د تھے ۔کنو نشن میں گڈز ٹرانسپورٹرز کے رہنماؤ ں نے چارٹر آ ڈیمانڈ پیش کر تے ہوئے کہا کہ گڈز ٹرانسپورٹ سیکٹر پہلے ہی کئی ایک مسائل کا شکار ہے جس کی وجہ سے کاروبار پر منفی اثرات مر تب ہو رہے ہیں ۔ستم بالا ستم یہ کہ حکو مت نے 16فیصد صوبائی سروسز ٹیکس ،اعشاریہ 3فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس اور 4فیصد ٹو کن ٹیکس ڈبل جبر ی لاگو کر دیا ہے جس کی بھر پور مذمت کر تے ہیں۔چارٹر آ ف ڈیمانڈ میں مذید کہا گیا ہے کہ شاہراہوں پر بڑھتی ہو ئی ڈکیتیو ں و مال کی چوری ، ٹو ل پلازوں کے ٹیکس میں کیا جانے والا اضافہ ، بلاجواز چالانوں کی بھر مار کو ختم کر تے ہوئے ہر ضلع میں ٹر ک ٹر مینل کا قیام لازم قرار دیا جائے ۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اگر حکو مت نے ہمارے جائز مطالبات تسلیم نہ کیے تو 22اگست کو پنجاب اسمبلی تک ریلی نکا لتے ہوئے دھر نا دیں گے ۔