ہائیکورٹ کا سینئر کلرک قصور جنسی سکینڈل کا نامزد ملزم نکلا،معطلی کا نوٹیفکیشن جاری

ہائیکورٹ کا سینئر کلرک قصور جنسی سکینڈل کا نامزد ملزم نکلا،معطلی کا ...

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ کا سینئر کلرک تنزیل الرحمن قصور جنسی سکینڈل کے مقدمہ کا نامزد ملزم نکلا۔اطلاع ملنے پر چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس منظور احمد ملک نے اسے فوری طورپر معطل کرنے کا حکم دے دیا جس پر عدالت عالیہ کی انتظامیہ نے اس کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔تنزیل الرحمن نے رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ کو درخواست دی تھی کہ وہ قصور جنسی سکینڈل کے مقدمہ کا نامزد ملزم ہے اسے تفتیش میں شامل ہونے کی اجازت دی جائے ۔رجسٹرار حبیب اللہ عامر نے اس درخواست کی اطلاع چیف جسٹس کو دی جنہوں نے فوری طور پر تنزیل الرحمن کو معطل کرنے کا حکم دے دیا۔

مزید :

صفحہ اول -