باہمی تعلقات دونوں ممالک کے مفادمیں ہیں ، نواز شریف

باہمی تعلقات دونوں ممالک کے مفادمیں ہیں ، نواز شریف

  

 منسک (آئی این پی) وزیر اعظم نواز شریف اور بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکا شینکو نے کہا ہے کہ دونوں ممالک دہشت گردی کے خلاف ممالک یکساں موقف رکھتے ہیں، پاکستان بیلا روس کے درمیان تعلقات دونوں ملکوں کے مفاد میں ہیں، زراعت، صنعت، فارماسیوٹیکل کے شعبوں میں تعاون بڑھانا ہو گا، دونوں ملکوں کے درمیان دہشت گردی انتہا پسندی سے نمٹنے کیلئے تعاون ، پارلیمانی تجارتی، اقتصادی تعلقات میں اضافہ پر اتفاق ہو اہے ۔ وہ پیر کو مشترکہ پریس کانفرنس کر رہے تھے۔ اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ بیلا روس کا دورہ یادگار ہے، بیلا روس کے صدر کا دورہ پاکستان دونوں ملکوں کے درمیان پائیدار تعلقات کی بنیاد پر دوطرفہ تعلقات کو بلندیوں تک لے جانا چاہتے ہیں، یہ تعلقات دونوں ملکوں کے مفاد میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم بیلا روس کے صدر کے ترقی کے ویژن سے بہت متاثر ہیں، دہشت گردی کے خلاف دونوں ملک یکساں موقف رکھتے ہیں اور دونوں کے درمیان 20معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ بزنس فورم کا قیام دونوں ملکوں میں سرمایہ کاری کے فروغ کے باعث بنے گا۔اس موقع پر بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے کہا کہ پاکستاان کے گہرے برادرانہ تعلقات چاہتے ہیں، پاکستان دنیا میں امن کے قیام کیلئے اہم کردار ادا کر رہا ہے، ہم پاکستان کی اس امن اور استحکام کی پالیسی کا خیر مقدم کرتے ہیں، منسک میں پاکستانی سفارتخانے کا قیام خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف کے ساتھ عالمی اور علاقائی معاملات پر گفتگو ہوئی، پارلیمانی تجارتی اور اقتصادی تعلقات میں اضافہ پر اتفاق کیا گیا، پاکستان کے ساتھ دہشت گردی اور انتہا پسندی سے نمٹنے کیلئے تعاون پر اتفاق ہوا، بیلا روس کے صدر نے کہا کہ منشیات اور اسلحے کی اسمگلنگ کو روکنے کیلئے تعاون پر دونوں ملکوں میں اتفاق ہے، زراعت، صنعت اور فارماسیوٹیکل کے شعبوں میں تعاون بڑھانا ہو گا، خطے میں رابطے بڑھانے کیلئے پاکستان کی پالیسی کی حمایت کرتے ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف کی بیلاروس کے چیئرمین ایوان نمائندگان اور جمہوریہ کونسل کے چیئرمین کے ساتھ ملاقاتیں بھی شیڈول کا حصہ ہیں بیلاروس کی سٹیٹ یونیورسٹی وزیراعظم کو ایک اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری بھی دیگی وزیراعظم نواز شریف مشترکہ بزنس فورم کا افتتاح بھی کریں گے۔

مزید :

صفحہ اول -