قصور سکینڈل ، غیر انسانی فعل میں ملوث ناصر کو عبرتناک سزادی جائے گی ، پرویز رشید

قصور سکینڈل ، غیر انسانی فعل میں ملوث ناصر کو عبرتناک سزادی جائے گی ، پرویز ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ اور قانون و انصاف و انسانی حقوق سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت قصور میں زیادتی کا شکار ہونے والے بچوں کو انصاف فراہم کرے گی اور اس غیر انسانی فعل میں ملوث عناصر کو عبرتناک سزا دی جائے گی۔ وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات نے اس واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی مہذب بالخصوص اسلامی معاشرے میں اسطرح کے گھناؤنے اور افسوسناک واقعات کو برداشت نہیں کیا جاسکتا۔ وفاقی وزیر نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے اس معاملہ کی عدالتی تحقیقات کے احکامات جاری کرنے کا خیرمقدم کیا اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ اس سے نہ صرف سچائی کوسامنے لانے میں مدد ملے گی بلکہ اس کے پیچھے جو عناصر ہیں ان کو بھی پکڑا جا سکے گا۔ وفاقی وزیر نے اس توقع کا اظہار کیا کہ عوام اس واقعہ کے حوالے سے متعلقہ حکام کو معلومات اور شواہد فراہم کریں گے تاکہ اس گھناؤنے فعل کے مرتکب افراد کو شناخت کرکے عدالت میں ان کیخلاف مقدمہ جلد چلایا جا سکے ۔

مزید :

صفحہ اول -